کراچی (نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر بابر غوری نے ہتک عزت کے الزام میں پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوادیا۔ فیصل واوڈا نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بابر غوری کو قبضہ مافیا کہا تھا۔ بابر غوری کے وکیل کے توسط سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہاگ یا ہے کہ آپ نے میرے موکل بابر غوری کی شہرت کو نقصان پہنچایا ہے جس کے ہرجانے کے طور پر ایک ارب روپے ہرجانہ ادا کریں، بصورت دیگر آپ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ فیصل واوڈا نے بابر غوری کی جانب سے ہرجانے کا نوٹس بھیجے جانے کی تصدیق کردی ہے۔