کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان کے ممتاز سماجی کارکن انصار برنی نے انسانی حقوق کا ایوارڈ وصول کرنے کے لیے بھارت جانے سے انکار کردیا۔ انصار برنی کو بھارتی انسانی حقوق کی تنظیم کی طرف سے ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ مودی سرکار کی زیرسرپرستی بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف بطور احتجاج ایوارڈ لینے بھارت نہیں جائیںگے۔ انصار برنی نے کہا ہے کہ انہوںنے یہ فیصلہ بھارت میں شیوسینا کی غنڈہ گردی، مسلمانوں کے قتل عام، ایل او سی پر بھارتی فوج کی مسلسل فائرنگ اور کشمیریوں پر مظالم کے خلاف احتجاجاً کیا ہے۔