نیویارک(نیوزڈیسک)بلیک بیری نےاپنا پہلا اینڈرائڈ اسمارٹ فون متعارف کردیا،بلیک بیری انتظامیہ کے مطابق دیگر اسمارٹ فونز کے مقابلے میں اس فون کی سکیورٹی بہتر ہے،بلیک بیری نے اپنا پہلا اینڈروائڈ آپریٹنگ سسٹم کا حامل اسمارٹ فون متعارف کرا دیا .الٹرا تھن ٹیکنالوجی کے حامل اسمارٹ فون پرائیو سیون(PRIV 7) میں اسمارٹ سلائیڈ کے نیچے کی بورڈ بھی ہے،بلیک بیری کے مطابق مارکیٹ میں موجود دیگر اینڈرائڈ کے مقابلے میں ہمارے فون کی سیکیورٹی بہتر ہے اور اسکا نام پرائیویسی سے متاثر ہو کر ہی رکھا گیا ہے۔