جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین اور تائیوان کے رہنماوں کے درمیان سنگاپور میں 60 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار ملاقات

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (نیوزڈیسک) چین اور تائیوان کے رہنماو ں کے درمیان سنگاپور میں 60 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار ملاقات ہوئی ہے۔تائیوان کے صدر ما ینگ یو اور چینی صدر شی جن پنگ نے ملاقات کے آغاز سے قبل ایک دوسرے سے مصافحہ کیا جسے بڑے پیمانے پر ایک علامت کے طور پر دیکھاگیا چین کے خیال میں تائیوان ان سے جدا ہونے والا صوبہ ہے جو ایک دن واپس جڑ جائے گا تاہم تائیوان میں بہت سے لوگ اسے آزادی کے طور پر دیکھتے ہیں اور انھیں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر تشویش بھی ہے۔ایک پر تعیش ہوٹل میں شروع ہونے والی اس ملاقات میں ما ینگ نے کہاکہ دونوں فریقین کو ایک دوسرے کی اقدار اور زندگی گزارنے کے طریقوں کی عزت کرنی چاہیے۔دوسری جانب چینی صدر نے اپنے ہم منصب سے کہا کہ ہم ایک خاندان ہیں۔شی جن پنگ نے کہاکہ آبنائے تائیوان کے رہنماو ¿ں کے ساتھ ملاقات نے پانیوں کے دونوں جانب تعلقات میں ایک تاریخی باب کا آغاز کیا اور تاریخ اس دن کو یاد رکھے گی۔ما ینگ نے اس ملاقات کو دوستانہ اور مثبت کہا ہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان کوئی بڑا سمجھوتہ یا معاہدہ طے نہیں پایا ہے۔انھوں نے کہا کہ جنوبی چین کے متنازع سمندری حدود جو حال ہی میں خطے کے لیے باعث تشویش رہا ہے کے موضوع پر بات نہیں کی جائے گی۔تاہم شی جن پنگ نے نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور میں خطاب کے دوران اس مسلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ تنازعوں کو پر امن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…