پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان کا لاہور اور پشاور کے بعد کراچی میں بھی کینسر ہسپتال قائم کرنے کا اعلان

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے لاہور اور پشاور کے بعد کراچی میں بھی کینسر ہسپتال قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور کا ہسپتال 51 دن بعد کام شروع کرے گا ,سزا اور جزا کا قانون ضروری ہے، اچھا کام کرنے والوں کو جزا اور کام نہ کرنے والوں کو سزا ملنی چاہئے,ڈاکٹروں کے تمام جائز مطالبات پر غور کے لئے تیار ہیں,بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ ہفتہ کو پشاور کا شوکت خانم میموریل ہسپتال کی تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ میڈیا نے فنڈریزنگ میں ہماری بڑی مدد کی ہے۔سرمایہ کاروں، صنعت کاروں، میڈیا کے نمائندوں اور طلبا سے فنڈ جمع کرنے کی اپیل کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ موجودہ ڈھانچے میں ہسپتالوں کو ترقی دینے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔سزا اور جزا کا قانون ضروری ہے، اچھا کام کرنے والوں کو جزا اور کام نہ کرنے والوں کو سزا ملنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات کے لئے ڈاکٹروں سے مشاورت کی گئی ہے۔ڈاکٹروں کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے صرف چند لوگ روڑے اٹکارہے ہیں۔ہم نے عوام سے مینڈیٹ لیا ہے، قانون کے مطابق ایکٹ پاس کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے تمام جائز مطالبات پر غور کے لئے تیار ہیں۔ لیکن بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ عمران خان نے کہاکہ معاشرے میں سب سے زیادہ عزت ڈاکٹرز اور پروفیسرز کی ہوتی ہے ڈاکٹروں کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے،موجودہ نظام میں ہسپتالوں کو درست نہیں کیا جاسکتا انہوں کہا کہ چند ڈاکٹرز عدالت میں گئے، ہم بھی ڈاکٹرزکے خلاف عدالت میں جائینگے،میں نے کبھی ججز کی توہین نہیں کی۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…