پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

اعلیٰ سرکاری افسروں نے قانون کی خلاف ورزی ,پابندی کے باوجود جنگلی حیات کاسرکاری پروٹوکول کے ساتھ شکار کیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میانوالی(نیوزڈیسک) سرکاری افسروں نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پابندی کے باوجود جنگلی حیات کاسرکاری پروٹوکول کے ساتھ شکار کیا۔ ڈی پی او میانوالی اور ڈی سی او جھنگ نے چھٹی منانے کیلئے ہرن اورتیترکا غیرقانونی شکار کیا۔ آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی او جھنگ نادر چٹھہ اور ڈی پی او میانوالی سرفراز ورک نے کالا باغ کے علاقے میں قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان اکرم نمبردار اور غلام کے ساتھ مل کر تلور اور ہرن کا شکار کھیلا۔ اس موقع پر علاقہ ایس ایچ اومحمد علی شاہد بھی افسران کے پروٹوکول کے لیے ساتھ موجودرہے۔اکرم نمبردار اور غلام کے خلاف 7 اگست 2015 کو قتل کا مقدمہ درج ہواتھا۔اعلیٰ افسران نے ممنوعہ جنگلی حیات کا دل کھول کر شکار کیا اور قانون کی بے بسی کا جشن مناتے رہے۔محکمہ جنگلی حیات کے مطابق صوبے میں ہر قسم کی جنگلی حیات کے شکار پرپابندی ہے ، صرف یکم دسمبر سے یکم جنوری تک شکار کی اجازت ہے جس کیلئے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا پڑتا ہے۔ میانوالی میں ہرن یا پرندوں کے شکار کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے تاہم آئی جی پنجاب نے غیر قانونی شکار کھیلنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور آرپی او سرگودھا سے 24 گھنٹے میں واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…