بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

جنرل حمیدگل نے عمران خان کوریحام خان کے بارے میں کیامشورے دیئے تھے ،حمید گل کے صاحبزادے کے تہلکہ خیزانکشافات

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)جنرل حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ گل نے کہا ہے کہ میرے والد نے عمران خان کو تنبیہ کی تھی کہ ریحام خان برطانوی ایجنسی کی آلہ کار ہے اس سے دور رہو۔ ریحام سے شادی نہ کرنا لیکن عمران نے ان کی بات کو نظر انداز کیا۔ برطانیہ سے پہلے جمائما آئی اور عمران خان سے شادی کی۔ الیکشن میں ہارنے پر چھوڑ کر چلی گئی۔ عمران خان کو دوبارہ عروج ملا تو اب پھر برطانوی نژاد پہنچ گئی اور شادی کر لی۔جنرل صاحب نے دونوں بار عمران کو بچانے کی کوشش کی لیکن عمران خان نہ سمجھ سکے۔روزنامہ خبریں کے مطابق
سابق ڈی جی آئی ایس آئی حمید گل کے صاحبزادے اور چیئرمین تحریک جوانان پاکستان عبداللہ گل نے ایک نجی ٹی وی سے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہمیں اس بات کی بالکل تصدیق کرتا ہوں اور میں خود اس چیز کا گواہ ہوں کہ ریحام خان جب 11 اکتوبر 2014کو میرے والد صاحب کا انٹرویو لینے کے لئے ہمارے آفس میں تشریف لائیں۔جب انٹرویو ہو گیا تو جنرل صاحب نے ریحام خان کو کہا کہ میں آپ سے علیحدہ بات کرنا چاہوں گا۔ اس کے اندر کچھ شواہد جنرل صاحب نے ان کو پیش کئے جس کے بعد ریحام خان جب باہر آئیں تو کافی گھبراہٹ کا شکار تھیں اور ان کا چہرہ سرخ ہو گیاتھا جبکہ اس دوران ایک اور صاحب بھی وہاں موجود تھے جن کا میں نام نہیں لینا چاہتا۔جنرل صاحب نے کہا تھا کہ کچھ شواہد ہیں کہ دوسرے ممالک کے ساتھ بھی آپ کے اہم رابطے ہیں۔ بالخصوص برطانیہ کے ساتھ اور پھر یہی بات جنرل صاحب نے دو ذرائع کے حوالے سے ایک ذاتی طور پر عمران خان کو بتائی جبکہ دوسری مرتبہ ایک میڈیا پرسن کے ذریعے عمران خان کو پیغام بھجوایا۔ اِن میں سے کچھ شواہد میں آپ کو پیش کرنا چاہوں گا۔جب ریحام خان پاکستانی میڈیا پر آئیں تو مختلف پروگرامز کرنا شروع کئے جن کا زیادہ فوکس کے پی کے، اس کے علاوہ افغانستان اور فاٹا کی صورتحال ہوتی تھی۔ اس بارے کچھ پاکستانی حلقے جن کو آئیز (آنکھیں) اور ایئرز(کان)کہا جاتا ہے، انہوں نے معاملات کو آگے پھیلانا شروع کیا۔ تحقیق کو بڑھانا شروع کیا۔اسی اثنامیں ریحام خان نے پی ٹی وی کو جوائن کر لیا۔ جس کا کنٹریکٹ 2 سال کا تھا۔ مہینہ ڈیڑھ مہینہ بعد ہی ریحام خان کو وہاں سے برخاست ہونا پڑا۔پی ٹی وی کو ان کی 2 سال کی تنخواہ وغیرہ بھی دینی پڑی لیکن جو محب وطن حلقے تھے، انہوں نے ریحام خان کو برخاست کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ایک سوال کے جواب میں عبداللہ گل نے بتایا کہ اس کے بعد ریحام خان کا رابطہ دھرنوں میں عمران خان کے ساتھ بڑھا۔ وہ دیر گئے تک وہاں موجود ہوتی تھیں اور رات 3-3 بجے تک بھی ان کو وہاں دیکھا گیا۔جنرل حمید گل صاحب کو پاکستان ہی کیا پوری دنیا میں ہنری کسنجر آف پاکستان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ایک سوال کہ کیا جنرل صاحب نے عمران خان کو ذاتی طور پر فون یا کسی اور ذریعے سے کہا کہ آپ ریحام خان سے ذرا احتیاط کریں۔ ممکنہ طور پر ان کے رابطے کسی انٹیلی جنس ایجنسی سے ہو سکتے ہیں؟سے اتفاق کرتے ہوئے عبداللہ گل نے کہاکہ میں نے پروگرام کے آغاز میں ہی آپ کو اس بارے بتایا کہ جنرل صاحب نے 2 ذرائع سے عمران خان کو آگاہ کیا تھا۔ ایک تو ذاتی طور پر، دوسرے میڈیا کے ایک بہت بڑے صحافی ہیں جن کے ذریعے پیغام بھجوایا کہ یہ اس سے کنارہ کریں،تیسرے ایک وکیل جو تحریک انصاف کے چیئرمین کے وکیل ہیں۔ان کے ذریعے بھی پیغام عمران کو بھجوایا گیا میرے خیال میں عمران خان نے اس کو نظر انداز کر دیا۔ جو بھی اس کی وجوہات ہوں مگر یہ بات مصدقہ ہے کہ جنرل صاحب نے ان کو گزارش کی تھی کہ تھوڑی احتیاط برتیں۔عبداللہ گل نے مزید بتایا کہ عمران خان ہو سکتا ہے اس کو سنجیدگی سے نہ لیتے مگر جب جنرل حمید گل جیسی شخصیت ان کو تنبیہ کر رہی تھی تو ان کو ضرور اس بارے خیال رکھنا چاہئے تھا۔ اور غوروفکر کرنا چاہئے تھا۔اینکرکے اس پر کہ عمران خان اور جنرل حمید گل کے درمیان ایک بہت ہی اعتماد کا رشتہ تھا۔ کیا وجہ ہے کہ انہوں نے اتنی سیریس تھریٹ کو سنجیدہ نہ لیا! کیا جنرل صاحب نے صرف یہ کہا تھا کہ یہ کوئی پلانٹڈ شخصیت بھی ہو سکتی ہیں یا عمران خان کو ریحام سے کسی خطرے کی بات بھی ہوئی تھی؟ کے جواب میں عبداللہ گل نے کہاکہ آپ سمیت سب کو پتہ ہے کہ میرے والد نے جو کہنا ہوتا تھا وہ برملا کہہ دیتے تھے۔ وہ اشاروں کنایوں میں گفتگو نہیں کیا کرتے تھے۔ایسی باتوں کے عادی نہ تھے۔ تھوڑا سا بیک گرائونڈ یہ دوں گا کہ عمران خان کی جب جمائما سے شادی ہوئی تب بھی میرے والد نے عمران کو کہا تھا کہ آپ ان سے اجتناب کیجئے۔ ان کو یہ سب کچھ جمائما بارے کچھ معلومات حاصل ہونے کے بعد کہنا پڑا تھا۔ مگر اس کے ایک ماہ بعد ہی عمران خان نے جمائما سے برطانیہ جا کر شادی کر لی۔محمد علی درانی جو وزیراطلاعات بھی رہ چکے ہیں، وہ بھی اس بات کی گواہی دے سکتے ہیں۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ تب بھی جمائما بارے کوشش کی جاتی تھی کہ ان کو پاکستانی سیاست کے ابھرتے ہوئے روشن ستارے عمران خان بارے استعمال کیا جائے۔ اور جمائما کے ذریعے اپنی پالیسی پر عملدرآمد کیا جاتا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جنرل صاحب جو بھی بات کرتے تھے اس کی اطلاع ضرور رکھتے تھے۔ سب کو معلوم ہے کہ وہ ملٹری انٹیلی جنس کے باپ تھے، کور آف ملٹری انٹیلی جنس کے بھی فانڈر فادر کہا گیا۔جب اطلاعات ان کے پاس آئیں تو انہوں نے یہ متعلقہ اداروں تک پہنچائیں تو تحقیقات ہوئیں۔ انہی تحقیقات کی بنیاد کے اوپر ریحام خان کو پاکستان ٹیلی ویژن سے فارغ ہونا پڑا۔جب جمائما والا معاملہ تھا تب ایک وقت ایسا بھی آیا کہ عمران خان کو الیکشن میں شکست ہوئی۔ تو آپ نے دیکھا کہ جمائما نے ان کو چھوڑ کر علیحدگی اختیار کر لی۔ گو کہ یہ بہت مشکل اور قابل افسوس بھی تھی۔ لیکن پھر دوبارہ عمران خان کا ایک عروج آتا ہے اور کے پی کے میں ان کی پارٹی حکومت بناتی ہے۔پھر ایک مرتبہ برطانیہ سے ہی برطانوی نژاد خاتون آتی ہیں۔ اس کے بعد ان کو تنبیہ بھی کی جاتی ہے۔عمران خان کی قربت حاصل کی جاتی ہے۔ پھر سے شادی تک معاملہ پہنچ جاتا ہے۔ اور جب شادی ہو جاتی ہے تو میرے والد نے مبارکباد کا پیغام بھیجا۔ میں نے بھی ایسا ہی پیغام بھجوایا لیکن ریحام خان ہم سے کچھ اس بات پر نالاں تھیں کہ 11 اکتوبر 2014کو ان کو جنرل صاحب نے کافی کھری کھری باتیں سنائی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…