لاہو(نیوزڈیسک)خواجہ احمد حسان کے بلامقابلہ منتخب ہونے کے خلاف دائر درخواست واپس لیے جانے پر ہائیکورٹ نے کیس نمٹادیا۔تفصیلات کے مطابق عزیزمسعود نامی شخص نے خواجہ احمد حسان کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ خواجہ احمد حسان لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین کے عہدے پر تعینات پر رہ چکے ہیں جبکہ انہیں عہدہ چھوڑے ہوئے ابھی 2 سال مکمل نہیں ہوئے لہٰذاوہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں ۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا تاہم درخواست گزار نے ہفتہ کے روز لاہور ہائیکورٹ کے روبرو موقف اپنایا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر درخواست واپس لینا چاہتا ہوں جس پر عدالت نے درخواست واپس لیے جانے پر کیس نمٹادیا۔