کراچی (نیوزڈیسک)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت رینجرز ہیڈ کواٹرز میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈی ڈی جی رینجرز،سیکٹر کمانڈرز،لاء آفیسرز اور پراسیکوٹرز نے شرکت کی۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اجلاس میں پولیس ،وکلاء اور گواہوں کے قتل میں ملوث دہشت گرد،اجرتی قاتلوںاور ٹارگٹ کلر ز کے سہولت کاروں کےخلاف کاروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈی جی رینجرز نے سیکٹر کمانڈر کو کاروائیوں میں تیزی لانے کا حکم دیا ۔اس موقع پر رینجرز کے لاء آفیسر اور پراسیکوٹر ز کو ان عناصر کی گرفتاری کے بعد قانونی چارہ جوئی مکمل کرتے ہوئے کیسز کو جلد از جلد عدالتوں میں پیش کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔