لاہور(آن لائن)وزیر اعظم نواز شریف کا بہاولپور ائیر پورٹ کے ناقص سکیورٹی انتظامات پر برہمی کا اظہار ،رن وے پر وزیر اعظم کے طیارے کے سامنے کتا آ کر کھڑا ہوا گیا،مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم نے ائیر پورٹ منیجر عتیق شاہ کو معطل کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف لودھراں کے خطاب کے بعد جب واپسی کیلئے ان کا طیارہ ٹیکسی کرنے لگا تو اس دوران اچانک ایک کتا رن وے پر آ کر کھڑا ہوگیا جس سے روانگی میں ایک گھنٹہ تاخیر کی گئی ، وزیر اعظم نواز شریف نے ناقص سکیورٹی انتظامات پر موقع پرموجود ائیر پورٹ حکام کی سرزنش کی اور کہا کہ ائیر رن وے پر اگر کتا آسکتا ہے تو دہشت گرد بھی آسانی کے ساتھ کارروائی کر سکتا ہے،وزیر اعظم مشیر ہواز بازی شجاعت کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ،دوسری جانب شجاعت عظیم نے ابتدائی تحقیقات میں ائیر پورٹ منیجر عتیق شاہ کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے معطل کر دیا اور مزید تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔