پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یارولی خان نے کہا ہے کہ پرامن افغانستان کے بغیر پاکستان میں امن قیام نہیں ہوسکتا،افغانستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات میں مزید اضافہ چاہتے ہیں ، پاکستان اور عالمی برادری کو افغانستان کیساتھ مسائل کا حل مذاکرات سے نکالنا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے افضل خان لالہ کے انتقال پران کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ افضل خان لالہ کے جانے سے پختون تحریک کوناتلافی نقصان پہنچا ہے ،ان کے انتقال سے پیدا ہونیوالا خلاءصدی پر نہیں ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کو تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے چاہئیں کیونکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتی ،دونوں ہمسایوں کے درمیان اچھے تعلقات ہی قیام امن کی ضمانت ہیں ،پرامن افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے اور افغانستان میں امن کے بغیر پاکستان میں امن کا قیام بہت مشکل ہے ۔عالمی برادری کو افغانستان سے مسائل مذاکرات سے حل کرنے چاہیے ۔