اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کی22 سالہ لڑکی امیر النسا اپنے پیار کے پیچھے پیچھے بھارت سے سرحد پار کرکے پاکستا ن آن پہنچی۔ امیر النسا کی ملاقات گجرات کے اعجاز سے ڈیڑھ سال قبل فیس بک پر ہوئی جس کے بعد دونوں کو پیار ہو گیا اور دونوں ہی نے شادی کا فیصلہ کیا۔ امیر النسا نے سرحد پار کرتے ہی اعجاز سے کورٹ میرج کر لی، دونوں نے اپنے والدین کی باہمی رضا بندی سے شادی کی۔ امیر النسا کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستان سے وفا اور پیار ملا، بھارت میں پاکستان سے متعلق جو بھی تاثر دیا جاتا ہے سب غلط ثابت ہو گیا ہے ، میں اعجاز سے شادی کے بعد بہت خو ش ہوں۔ دوسری جانب گجرات کے رہائشی اور امیر النسا کے شوہر اعجاز نے حکومت سے استدعا کی ہے امیر النسا کو پاکستان میں رہنے کی اجازت دی جائے۔