جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

شام کے قصبے پر کیمیائی ہتھیاروں کے حملہ سے متعدد افراد متاثر

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(نیوز ڈیسک) شام کے قصبے ماریا میں باغی دستوں کے خلاف جنگ میں شدت پسند تنظیم نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیے گئے۔ حکام نے شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ پر الزام لگایا گیا ہے کہ زہریلی گیس انہوں نے ایک باغی گروہ کے خلاف لڑتے ہوئے استعمال کی۔ کیمیائی ہتھیاروں کے ماہرین نے تصدیق کر دی ہے کہ گزشتہ دن ہلاک ہونے والا بچہ اسی زہریلی گیس کا شکار ہوا ہے۔ طبی امداد کے ادارے میڈیسن سانز فرنٹیئرز کا کہنا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کا حملہ اگست کے ماہ میں ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی۔ رپورٹ کے مطابق کیمیائی گیس سے متاثرہ افراد کو سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی اور ان کے جسم پر دانے نکل آئے تھے۔ مقامی باغیوں کا کہنا ہے کہ گیس کے شیل دولت اسلامیہ کے زیر قبضہ علاقے سے مارے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق سفارتی زرائعے نے تصدیق کی ہے کہ کیمیائی ہتھیار دولت اسلامیہ اور باغی گروہ کے درمیان جھڑپوں میں استعمال ہوئے۔ واضح رہے کہ سلفر مسٹرڈ جو عام طور پر مسٹرڈ گیس کے نام سے جانی جاتی ہے کے باعث انسان کے اندرونی اعضا سمیت جلد، آنکھیں، اور نظام تنفس شدید طور پر متاثر ہوتا ہے۔ اس خدشے کا اظہار بڑھتا جا رہا ہے کہ دولت اسلامیہ شام اور عراق میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔ اس سے قبل اگست میں امریکی فوج کا کہنا تھا کہ شمالی عراق میں کرد فوج پر حملہ کرنے والے ایک گروہ نے مبینہ طور پر کیمیائی ہتھیار استعمال کیے ہیں۔ امریکی حکام یہ خیال ظاہر کرتے ہیں کہ دولت اسلامیہ نے مسٹرڈ گیس شام سے حاصل کی تاہم شامی حکومت یہ اعلان کر چکی ہے کہ وہ ہتھیار تلف کرنے کے معاہدے کے تحت اپنے تمام ہتھیاروں کے ذخیروں کوختم کر چکی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…