کراچی( آن لائن ) پاکستان اور ایران کے درمیان فیری سروس شروع کرنے سے متعلق معاملات طے پا گئے ہیں۔ مےڈےا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے ساحلی شہر کراچی سے ایران کی بندرہ گاہ کے لیے چاہ بہار تک فیری سروس شروع کرنے کے معاملات طے پا گئے ہیں۔کراچی سے چاہ بہار تک چلائی جانے والی فیری کا کرایہ 20 ہزار روپے ہوگا۔ یہ سروس پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کی جائے گی۔کراچی سے ایرانی بندرہ گاہ چاہ بہار تک فاصلہ 347 ناٹیکل میل ہے اور یہ سفر چودہ گھنٹے میں مکمل ہوگا۔فیری سروس میں ایک مسافر کو 100 کلو تک سامان لے جانے کی اجازت ہوگی۔پورٹ اینڈ شپنگ کے وفقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ سروس کے لیے حاصل کی جانے والی ہر فیری سے 250 سے 400 زائرین کو لے جایا جا سکے گا۔کامران مائیکل نے کہا کہ فیری کی رفتار 28 سے 30 ناٹیکل میل فی گھنتہ ہو گی۔خیال رہے کہ گزشتہ برس یہ سروس زائرین کے لیے شروع کرنے کی تجویز دی گئی تھی البتہ اب اس سروس کو تجارتی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔وزارت پورٹ اینڈ شپنگ نے ایک سال قبل اکتوبر 2014 میں فیری سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا.بلوچستان اور ایرانی سرحد کے ساتھ امن عامہ کی مخدوش صورتحال کے باعث پاکستان سے ایران جانے والی زائرین کے لیے اس سروس کی تجویز سامنے آئی تھی رپورٹ کے مطابق کہ حکومت نے کراچی سے ایران فیری سروس کے لئے 2 بحری جہاز بھی لیز پر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔فیری سروس شروع ہونے کے بعد ایران جانے والے زائرین کو محفوظ سفر میسر آئے گا جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کی بسوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر بلوچستان کی صوبائی حکومت نے مارچ 2014 میں باضابطہ درخواست کی تھی.محکمہ داخلہ کے حکام نے قرار دیا تھا کہ 700 کلو میٹر طویل راستے کی حفاظت مشکل کام ہے۔واضح رہے کہ مستونگ، کوئٹہ اور تفتان شاہراہ پر واقع دیگر شہروں میں زائرین کی بسوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
پاکستان اور ایران کے درمیان فیری سروس شروع کرنے پر اتفاق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری
-
اواتار مائونٹین
-
خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟
-
بجلی کے بل نے شہری کا راز فاش کر دیا، فلیٹ میں 300 اژدہے پالنے پر گرفتار
-
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت مزید گر گئی، سات ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
-
دورانِ شاپنگ ماں بچوں کو گاڑی میں بھول گئی، شدید گرمی سے 2 کمسن بہن بھائی ہلاک
-
عوام کو جلد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی خوشخبری ملنے والی ہے، بڑا اعلان
-
سرگودھا،بچی سے زیادتی کی تصدیق، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات
-
جون میں سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی
-
سرگودھا میں شہریوں نے کمسن بچی کے قاتل کو قبرستانوں میں دفنانے کی اجازت نہ دی
-
سلمان خان کی24 سال قبل دیا مرزا سے کی گئی انوکھی پیشگوئی
-
25 لڑکیوں کی خفیہ ریکارڈنگ اور بلیک میلنگ، قصور سے چونکا دینے والا سکینڈل سامنے آگیا



















































