لندن(نیوز ڈیسک)سمارٹ فون صارفین کیلئے نئی نئی ایپلکیشنز اور فیچر معاون کرائے جارہے ہیں ۔ حال ہی میں ” واٹس ایپ “ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایاہے جس میں میسج بڑھنا اور جواب دینا آسان سے آسان تربنانے کی کوشش کی گئی ہے اس اپ دیٹ کے بعد واٹس ایپ میسج ہوم اسکرین پر ہی نظر آجائیگا اور موبائل لاک کے بغیر اور ایپ کھولنے بغیر ہی اس کا جواب دیا جاسکتا ہے آئی فون پر پوپ اپ اسکرین پر میسج کو بائیں جانب سوئپ کرنے سے ریلائی آپشن کھل جاتاہے جہاں آپ اپنا جواب لکھ سکتے ہیں جبکہ اینڈ رائڈ فون پر یوز راسی پوپ ونڈو پر ٹچ کرے تو کی بورڈ آن ہوجاتاہے ۔ وہ آئی فون یوزرز جو آئی ادایس آٹھ اس کے بعد آنے والے آپریٹنگ سسٹم استعمال کررہے ہیں وہ اس کا استعمال کرسکتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ صارفین واٹس ایپ پر آنیوالی کالز کا جواب کال نوٹیفکیشن سے ہی میسج کے ذریعے دے سکتے ہیں ۔