ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

گرتے بالوں کو روکنے کیلئے مفید نسخے

datetime 13  مئی‬‮  2016 |

فرینکفرٹ (نیوز ڈیسک) بالوں کا گرنا آج عام مسئلہ بنتا جا رہا ہے اور انہیں گرنے سے روکنے کے لئے مارکیٹ میں ہزاروں ادویات اور نسخے دستیاب ہیں جو یا تو بہت مہنگے ہیں، نہیں تو یہ کم از کم عام آدمی کی پہنچ سے دور ہیں، تواس پریشانی کے عالم میں یہ کچھ گھریلونسخے ہیں جن کے استعمال سے آپ بال گرنے کی پریشانی کافی حدتک نجات حاصل کرلیں گے۔
ناریل کا تیل
سب سے پہلے یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ مالش گرتے بالوں کا بہترین علاج ہے، کیوں کہ یہ سرکی جلد میں خون کی گردش بڑھاکر بالوں کو تقویت پہنچاتی ہے۔سر کے بالوںکی مالش کیلئے مفید ناریل کا تیل ہے۔ ناریل کا تیل سوکھے بالوں میں نمی پیدا کرکے انہیں گرنے سے روکتا ہے لیکن یاد رہے کہ یہ مالش ہتھیلی سے نہیں ، ہاتھ کی انگلیوں سے کرنی ہے۔
زیتون کا تیل
زیتون کا تیل اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو بالوں کی بہترین نشوونما کے لئے نہایت ضروری ہے، لہٰذا زیتون کے تیل سے بالوں کی مالش کریں۔
بادام کا تیل
بادام کے تیل میں موجود وٹامن ای، ڈی، آئرن، میگنیزیم، کیلشیم اور فیٹس بالوں کو صحت مند و چمکدار بنادیتے ہیں۔
روغن روزمیری
روغن روز میری بالوں کی جڑوں میں تحریک پیدا کرکے انہیں مضبوط بناتا ہے۔
اومیگا تھری فیٹی ایسڈ
بالوں کو گرنے سے بچانے کے لئے یہ نہایت ضروری ہے کہ آپ اپنی خوراک کا خاص خیال رکھیں۔ خوراک میں ایسی غذا کا استعمال کریں، جس میں اومیگاتھری فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہو، کیوں کہ یہ باآسانی سر کی جلد تک پہنچ کو بالوںکی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے۔ اور مچھلی اومیگاتھری فیٹی ایسڈ کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔
زنک سے بھرپور غذائیں
زنک والی غذا?ں کا استعمال بڑھا دیں کیونکہ زنک مخصوص ہارمونز میں باقاعدگی لا کر بالوں کو گرنے سے روکتا ہے۔ پالک، مچھلی، اناج، کدو، سرسوں کا بیج، مرغی کا گوشت، پیٹھا اور خشک میوہ جات زنک کے حصول کا بڑا ذریعہ ہےں۔
پروٹین سے بھرپور غذائیں
دودھ، مسور کی دال، مچھلی، سفید گوشت، دہی، پنیر، لوبیا، انڈہ اور سویابین کے استعمال سے گرتے بال رک سکتے ہیں، کیوں کہ یہ پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔
آئرن سے بھرپور غذائیں
انڈے کی زردی، سرخ گوشت، پتوں والی سبزیاں، خشک میوہ جات،لوبیان، مسور کی دال، سویابین وغیرہ کا استعمال یقینی بنائیں ،ان میں آئرن پایا جاتا ہے، جو بالوں کی بہترین نشوونما کرتا ہے۔
وٹامن اے اور سی
وٹامن اے اور سی غدودوں کی رطوبت میں اضافہ کا باعث ہیں، جو بالوں کی قدرتی طور پر مضبوط بناتی ہے۔ وٹامن اے اور سی کے حصول کے لئے آلو، گاجر، پالک، پپیتا، شملہ مرچ، سٹرابری، انناس اور مالٹے کا استعمال کریں۔
ان کے علاوہ ایلوویرایعنی کوارگندل، سوسن جیسی جڑی بوٹیوں کا استعمال اور صبح کے وقت لمبے لمبے سانس لینے جیسی ورزشوں کو یقینی بنائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…