پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پنجاب نے مال روڈ لاہورپر ”پاک چین دوستی عمارت“ کا افتتاح کردیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب میاںشہبازشریف نے لاہور میں ”پاک چین دوستی عمارت“(مونومنٹ) کا افتتاح کردیا ، چینی سفیر سن ویڈانگ اورصوبائی وزراءاور مشیروں کی تقریب میں شرکت تھے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور مال روڈ پر پاک چین مونومنٹ کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر صوبائی وزراء، سیکرٹریز اور مشیروں کی بڑی تعداد موجودتھی۔وزیراعلیٰ نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاک چین فرینڈ شپ پویلین دونوں ممالک کی حکومتوں اورعوام کے درمیان دوستی کی لازوال مثال ہے ۔پاکستان میں چین کے تعاون سے بہت سے منصوبے شروع کیے گئے ہیں جس میں سب سے بڑا پراجیکٹ پاک چین اقتصادی راہداری ہے جس پر 46ارب ڈالرخرچ کیے جائیں گے ان 46ارب میں سے 36 ارب ڈالر بجلی کے منصوبوں پر لگائے جائیں گے جبکہ باقی انفراسٹرکچر کی تعمیر ،گوادرپورٹ اور موٹروے کی تعمیر پر خرچ کیے جائیں گے۔اس موقع پر چینی سفیر سن ویڈانگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی تاریخی ہے اور اس میں ”پاک چین فرینڈ شپ یویلین“ دوستی کی بہترین مثال ہے ، یہ مونومنٹ پاکستانی عوام کو چین کی طرف سے ایک اور تحفہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام چین سے بے پناہ محبت کرتے ہیں جس پر میں ان کا شکرگزار ہوں اور پاکستان کے ساتھ ہماری دوست ہمیشہ قائم رہے گی ۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لئے دونوں ممالک کو ہمیشہ کی طرح آج بھی ملکر کام کرنا ہو گا ۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…