سیالکوٹ( آن لائن )وزیر اعظم محمد نو از شریف نے سیا ل ایئر پو رٹ پر اہلیان سیا لکوٹ اور متا ثرہ کسانوں سے خطاب کیا۔وزیر اعظم کے خطاب کی خاص بات یہ ہے کہ خطاب شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد سیا لکوٹ شہر میں تین بجکر پندرہ منٹ پر بجلی بند کر دی گئی۔وزیر اعظم کی سیا لکوٹ آمد پر بجلی کی لو ڈ شیڈنگ کو ایک دو گھنٹہ کیلئے کنٹرول نہ کرنے سے گیپکو کی ناکامی قابل مذمت اقدام ہے۔ جس کی وجہ سے سیا لکوٹ کے شہری اپنے محبوب لیڈر کا خطاب نہ سن سکے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی تقریر کے دوران بجل لو ڈ شیڈنگ کے نام پر بند کرنا وزیر بجلی و پا نی کی نا ہلی ثابت ہو تی ہے۔وزیر اعظم کی سیا لکوٹ آمد پر سیالکوٹ کے مقامی صحافیوں کو مودعو نہیں کیا گیا جس سے تما م صحافی نا لا ہیں۔ وزیر اعظم کے سیا لکوٹ دورہ کے مو قع پر مقامی سیاستدانوں نے خاص خاص گر ویدہ لوگوں مو دعو کیا گیا اور مقامی صحافیوں اور پریس نمائند ہ گان کو دانستہ طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔وزیر اعظم کے سیا لکو ٹ درورہ کے مو قع پر مقامی انتظامیہ سیا ل ائیرپورٹ پر مو جود ہو نے کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا جس سے شہریوں کی پریشانی میں کافی اضافہ ہوا۔