فیصل آباد(نیوز ڈیسک)فیصل آباد سے لاہور جانے والی ٹرین کانٹے پر پتھر پھنسنے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق فیصل آباد سے نان سٹاپ لاہور آنے والی ٹرین کانٹے پر پتھر پھنسنے کی وجہ سے ٹرین کا انجن اور بوگی پٹری سے اتر گئی تاہم حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ریلوے حکام نے فیصل آباد سے کرین منگوا کر بحالی کے کاموں کا آغاز کر دیا ہے اور ٹرین اور انجن کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔