ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

اظہار رائے کی آزادی کا غلط استعمال نہ کیا جائے ,چیئرمین سینیٹ

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی نے ممبران پارلیمنٹ کے بارے میں نازیبا الفاظ کہنے پر صحافی سلیم بخاری کے خلاف کارروائی سے متعلق رولنگ دی ہے اور حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس صحافی کے خلاف کارروائی کرے۔سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی نے یہ رولنگ ایوان میں موجود ارکان کی طرف سے مذکورہ صحافی کی طرف سے ارکان پارلیمنٹ کے خلاف نازیبا الفاظ کہنے کے خلاف تقاریر کے بعد دی۔واضح رہے کہ سلیم بخاری نے 27 اکتوبر کو نجی ٹی وی چینل آے آر وائی کے پروگرام میں پارلیمنٹیرین کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگ آئین ا ور قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ بعد ازاں پروگرام کے میزبان کے کہنے پر سلیم بخاری نے اپنے الفاظ واپس لے لیے تھے۔سینیٹ کے چیئرمین نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئین اظہارِ رائے کی اجازت ضرور دیتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس آزادی کا غلط استعمال کیا جائے اور لوگوں اور اداروں کے بارے میں توہین آمیز الفاظ ادا کیے جائیں۔رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ عوام اور اداروں کے حقوق کے تحفظ کا ادارہ ہے۔ا±نھوں نے کہا کہ میڈیا کو خود اپنے آپ پر چیک رکھنا چاہیے اور ایسے الفاظ استعمال کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے جس میں کسی کی توہین کا پہلو نکلتا ہو۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مذکورہ صحافی نے پارلیمنٹ کی بطور ادارہ توہین کی ہے جسے کسی طور پر بھی نطر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت اور حزب مخالف سے تعلق رکھنے والے ارکان نے بھی اس پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے شخص کو ٹی وی چینلز اور کالموں میں جگہ نہیں دی جانی چاہیے۔رضا ربانی نے سینیٹ کے سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ اس بارے میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین کو خط لکھیں اور اس بارے میں چیئرمین سینیٹ کی رولنگ کو بھی شامل کیا جائے۔ا±نھوں نے کہا کہ حکومت سلیم بخاری کے خلاف قانون اور رولز کے مطابق کارروائی کرے اور اس بارے میں ایوان کو بھی آگاہ کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…