لاہور/اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کیں اور قومی اسمبلی کا سپیکر اتفاق رائے سے لانے کے سلسلے میں ان سے بات چیت کی۔ وہ پہلے سید خورشید شاہ سے ملے اور پھر دونوں رہنماﺅں نے مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت کا فیصلہ ہے کہ شفقت محمود سپیکر کے عہدے کیلئے امیدوار ہوں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ قیادت کو پیغام دیں کہ برطانیہ سمیت دیگر ملکوں میں بھی سپیکر اتفاق رائے سے منتخب ہوتا ہے جبکہ چودھری پرویزالٰہی سے بات چیت میں سید خورشید شاہ نے بتایا کہ پیپلزپارٹی بھی متفقہ سپیکر لانے کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔ قبل ازیں پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے متحدہ قومی موومنٹ کی پارلیمنٹ میں واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے جمہوریت مضبوط ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سردار ایاز صادق کو متفقہ طور پر سپیکر قومی اسمبلی منتخب کرایا جائے، ان کی جماعت پاکستان مسلم لیگ بھی سپیکر شپ کیلئے ایاز صادق کی حمایت کرتی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ غیر سیاسی ہوتا ہے، سپیکر کا کردار بھی غیر جانبدار ہے اس لیے جمہوری روایات کو قائم کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کو متفقہ طور پر سپیکر قومی اسمبلی منتخب کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے دوسری جماعتوں سے سپیکر کے امیدوار ایاز صادق کیلئے حمایت حاصل کی جائے گی۔
ایاز صادق کو متفقہ سپیکر منتخب کیا جائے، چودھری پرویزالٰہی کی خورشید شاہ اور شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیپلزپارٹی نے 10 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)
-
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
-
راولپنڈی: مشہور ٹک ٹاکر خاتون کو گھر سے بلاکر ہلاک کردیا گیا، چھوٹی بہن بھی زخمی
-
وزیر خزانہ کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق اچھی خبر سامنے آگئی
-
متحدہ عرب امارات نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازیں منسوخ کردیں
-
سعودی عرب میں حکومتی سطح پر بڑی تبدیلی، شاہ سلمان نے 3 شاہی فرمان جاری کردیئے
-
بیوی نے شوہر کو نیند کی گولیاں کھلا کر بلّے سے پیٹا اور زندہ دفنا دیا
-
لاہور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ، باپ بیٹے کی مقابلے میں ہلاکت،ٹارگٹ کلر کی بیٹی بھی زیر حراست، تفتیش میں ا...
-
ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن حق پر عدالت کا بڑا فیصلہ
-
3 منٹ کی وہ ورزش جو 90 منٹ کی سائیکلنگ سے زیادہ فائدہ مند ہوسکتی ہے؛ تحقیق
-
بھارت: دوست کیساتھ گاڑی میں جانے والی خاتون سے 6 افراد کی زیادتی
-
عمرہ زائرین کے لیے سعودی حکام کی اہم ہدایت، مسجد الحرام جانے سے پہلے یہ بات جان لیں



















































