کراچی (نیوزڈیسک)سابق وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف سوئی سدرن میں 2ارب کی کرپشن کے ثبوت نیب نے حاصل کرلیے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق نیب ڈاکڑعاصم کے خلاف دو ریفرنس دائر کرنے کی تیاری کررہاہے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم کے خلاف زمینوں پر قبضے اورسوئی سدرن میں گھپلوں میں ریفرنس دائر کیے جائیں گے اور دونوں ریفرنس دائر کرنے کے لیے نیب حکام نے چیئرمین سے اجازت طلب کرلی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹر عاصم پر سوئی سدرن سے ایک الیکٹرک کمپنی کو اضافی گیس دلوانے کا الزام بھی ثابت کیا جائے گا۔