ٹوکیو(نیوزڈیسک)جاپان کی آٹو موبائل کمپنی ٹیوٹا نے گاڑیوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور روبوٹک ٹیکنالوجی متعارف کروانے کے لیے 1 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیوٹا کا ریسرچ ادارہ امریکہ کے دفاعی ادارے کے رکن کی مدد سے سلیکون پر کام کر رہا ہے۔کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی کی ریسرچ کا مقصد گاڑیوں میں روبوٹیک اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ان کی یہ ٹیکنالوجی ڈرائیوروں کو گاڑی چلانے میں مدد گار ثابت ہو گی۔
ٹیوٹا کمپنی کے صدر کہنا ہے کہ گاڑیوں میں یہ تبدیلی نئے کاروباری مواقع کی نشاندہی کرتی ہے ۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال، ٹیکنالوجی سے آگے جانے کی ان کی پہلی کامیاب کوشش ہے اور کمپنی اپنی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری سے منافع کی امید رکھتی ہے ۔
ٹیوٹا کمپنی کا گاڑیوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا اعلان
6
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں