لاہور (اےن اےن آئی ) کوٹ لکھپت میں خاتون کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کر کے پھینکنے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، سی آئی اے پولیس نے خاتون سمیت چار ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ پہلے کوٹ لکھپت اور ٹاﺅن شپ کے علاقے سے لاش کے ٹکڑے ملے تھے ، تفتیش کے بعد پتہ چلا کہ یہ کسی خاتون کے ٹکڑے ہیں جسے قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے بوریوں میں بند کر کے مختلف علاقوں میں پھینکے گئے ۔ سی آئی اے پولیس نے کیس میں پیشرفت کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں خاتون, ،انورقصائی ،سلمان اور شہباز شامل ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مقتولہ کے انورقصائی کے ساتھ مراسم تھے ۔