اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے وضاحتی بیان میں کہاہے کہ چیف الیکشن کمیشن نے عمران خان سے ملاقات سے انکار نہیں کیاتھا .کمیشن کے دروازے عمران خان سمیت ہرسیاستدان کے لیے ہروقت کھلے ہیں۔الیکشن کمیشن نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہاکہ چیف الیکشن کمشنر نے گزشتہ روز عمران خان سے ملاقات سے انکار نہیں کیاتھا .چیف الیکشن کمشنر سیاستدانوں سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں . انتخابی عمل کی بہتری کے لیے چیف الیکشن کمشنر سیاستدانوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔بیان میں کہاگیاکہ الیکشن کمیشن کو حلقہ این اے 122کے بارے میں شکایت موصول ہوئی ہیں ، ان شکایات کا تعلق الیکشن کمیشن کی عدالتی کارروائی سے ہے ، اسی نوعیت کی شکایات مسلم لیگ ن کے ظفرعلی شاہ سے بھی موصول ہوئیں۔شکایات کمیشن کے روبرو پیش کرکے قانون کے مطابق مناسب کارروائی کی جائے گی۔