جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں ایک اور لڑکی چلتی بس میں درندگی کا نشانہ بن گئی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ئی دلی(نیوزڈیسک) بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کا سلسلہ ایک بار پھر زور پکڑتا جارہا ہے جہاں تازہ واقعے میں بنگلور کی 19 سالہ نرس کو چلتی بس میں درندگی کا نشانہ بنادیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلور میں صبح کے وقت 19 سالہ نرسنگ اسسٹنٹ اسپتال جانے کے لیے بس میں سوار ہوئی تو بس ڈرائیور نے گاڑی کنڈیکٹر کے سپرد کرکے چلتی بس میں لڑکی کو اپنی حوس کا نشانہ بنا ڈالا تاہم واقعے کا علم ہوتے ہی پولیس نے بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو گرفتار کرلیا جب کہ متاثرہ لڑکی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔متاثرہ لڑکی کے مطابق وہ بس میں اکیلی ہی سوار تھی اور ڈرائیور نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بس کا روٹ تبدیل کیا اور اسے کنٹریکٹر کے حوالے کرکے چلتی بس میں اپنی حوس کا نشانہ بناکر نیچے پھینک دیا۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال پہنچی جہاں ڈاکٹرز نے واقعے سے پولیس کو آگاہ کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں 23 سالہ طالبہ کو چلتی بس میں درندگی کا نشانہ بنایا گیا تھا جو بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گئی تھی جب کہ واقعے کے خلاف بھارت بھرمیں شدید احتجاج کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…