اسلام آباد(نیوزڈیسک) عمران خان نے اقبال ڈے کے حوالے سے سرکاری چھٹی کی مخالفت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 9 نومبر کو پاکستان کے قومی شاعر، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی پیدائش کا دن ہے۔ اس حوالے سے ملک میں سرکاری چھٹی ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے بحث جاری ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال مفکر پاکستان ہیں اور ان کی پیدائش کا دن انتہائی اہم ہے۔ تاہم وہ زیادہ سرکاری چھٹیوں کے حق میں نہیں ہیں۔ پاکستان میں پہلے ہی ضرورت سے زیادہ سرکاری چھٹیاں دی جاتی ہیں جبکہ ہمیں ترقی یافتہ ملک اور قوم بننے کیلئے مزید محنت اور کام کرنے کی ضرورت ہے۔