لاہور(نیوزڈیسک) عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے قاتل ہی سانحہ سندر کے مزدوروں کے قاتل ہیں۔ ٹورنٹو سے ٹیلیفون پر گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور میں 24 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی ریسکیو آپریشن کا مکمل نہ ہونا ایک المیہ اورحکومت کی مجرمانہ نااہلی اور نالائقی ہے۔ دریں اثناء انہوں نے اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی نشست کے الیکشن میں ناکامی پر شدید ردعمل کا اظہار کیامیں کہا کہ اس ناکامی کے ذمہ دار وزارت خارجہ کا قلمدان رکھنے والے وزیراعظم خود ہیں جواب بھی ڈھٹائی سے کہہ رہے ہیں کہ ڈھائی سال میں ترقی کے اہم اہداف حاصل کر لیے۔