اسلام آباد(نیوزڈیسک)معروف صحافی اورتجزیہ کارمظہرعباس نے عمران خان اورریحام خان کی طلاق ہونے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ میڈیا عمران خان کی کردار کشی نہیں کررہا، میڈیا نے ایسا کچھ نہیں لکھا جو عمران خان نے اپنے بارے میں نہ لکھا ہو، عمران اور ریحام کی طلاق کا انکشاف میڈیا نے نہیں کیا تھا۔مظہرعباس نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میڈیانے عمران ریحام طلاق کے معاملہ میں پروفیشنلزم کی حدیں پار نہیں کیں، میڈیا کو اپنے کچن تک عمران خان نے پہنچایا تھا، عمران خان نے خود اپنی شادی کی بہت زیادہ تشہیر کی لیکن اپنی نجی زندگی میں دخل اندازی کا الزام میڈیا پر لگارہے ہیں ، عمران خان نے تو اپنی کتاب میں اپنی نجی زندگی کے بارے میں لکھا ہے، عمران خان یا ریحام اگر کوئی بات کرتے ہیں تو اسے رپورٹ کرنا صحافی کا کام ہے، سوال کرنا صحافی کا حق ہوتا ہے ۔