ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد انگلش میڈیا اپنی ٹیم پر برس پڑا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز دیسک)پاکستان سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد انگلش میڈیا جہاں اپنی ٹیم پر برس پڑا وہیں شاہینوں پر طنز کرنے کی عادت بھی نہیں چھوڑی۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں کھلاڑیوں کو تیزی کے ساتھ سیکھنا ہوگا ورنہ ان کے کیرئرز مختصر ہوجائیں گے۔ جمی اینڈرسن کے اس بیان کو بنیاد بناکر دی گارجین نے لکھا کہ بظاہر جمی نے ایک عمومی بات کی، مگر سب جانتے ہیں کہ ان کا مطلب کیا تھا۔ پاکستان نے انگلش اسپنرز کو قابو کیا اور پاکستانی اسپنرز نے انگلش ٹیم کو قابو کرلیا۔شارجہ کی جاندار وکٹ پر ایسا کیوں ہوا، ای سی بی کو اس پر سوچنا ہوگا۔ ڈیلی مرر نے لکھا کہ جاندار وکٹ پر انگلش بلے بازوں کی ناکامی کھل کر سامنے آگئی۔ پاکستانی اسپن اٹیک نے انگلینڈ کو گھماکر رکھ دیا۔ڈیلی میل نے جہاں ایشین پچز پر اسپن کھیلنے میں ناکام انگلش بلے بازوں کی خبر لی وہیں پاکستان پر طنز کرنے سے بھی باز نہ آیا۔ لکھتا ہے کہ رینکنگز میں انگلینڈ کا چھٹے نمبر پر جانا اور پاکستان کا دوسری پوزیشن لینا کوئی بڑی بات نہیں۔ ٹیلی گراف نے ایک قدم آگے بڑھ کر وار کیا ،لکھا کہ پاکستان دو سال سے صرف ایشیا میں ہی کھیل رہا ہے، ایشیا سے باہر آخری ٹیسٹ زمبابوے سے کھیلا تھا جو ہار گیا۔ اگر مصباح ریٹائر ہوگئے تو شاید پاکستان کی جیت اور بھی مشکل ہوجائے۔

مزیدپڑھیئے :جیوکے معروف اینکرکاریحام خان کوسونے کے ہارکاتحفہ ،جوطلاق کی وجہ بنا
مزیدپڑھیئے :کرسٹینابیکرنے عمران خا ن کے لئے اسلام کیوں قبول کیا۔۔؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…