اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے 9 عالمی این جی اوز کی رجسٹریشن سے انکار کر دیا ہے اور یہ این جی اوز دو سال قبل نظرثانی شدہ نئی پالیسی کے تحت ملک میں کام نہیں کر سکیں گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان 9 این جی اوز میں زیادہ تر امری کہ اور برطانیہ کے ادارے شامل ہیں اور ان کو 2013 میں جاری کردہ گائیڈ لائن کے تحت رجسٹریشن دینے سے انکار کر دیا گیا ہے ان این جی اوز میں سیودی چلڈرن بھی شامل ہے ۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 150 این جی اوز نے 2014 کے اوائل میں اقتصادی امور ڈویژن میں رجسٹریشن دستاویزات جمع کروائی تھیں ۔ دریں اثناءوزارت داخلہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ نئے قواعد و ضوابط قدرے سخت ہیں تاہم عالمی این جی اوز جان بوجھ کر رجسٹریشن سے کترا رہی ہیں ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایڈ گروپس نئی پالیسی سے پریشان ہیں اور لچک طلب کی ہے ۔
مزیدپڑھیئے :جیوکے معروف اینکرکاریحام خان کوسونے کے ہارکاتحفہ ،جوطلاق کی وجہ بنا
مزیدپڑھیئے :کرسٹینابیکرنے عمران خا ن کے لئے اسلام کیوں قبول کیا۔۔؟