اسلام آباد (آن لائن ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154لودھراں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔حلقہ میں پولنگ 23دسمبر کو ہو گی ۔جمعہ کے روز الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق حلقہ این اے 154 لودھراں کے ضمنی الیکشن کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 19 اور20 نومبر کو وصول کئے جائیں گے ، کاغذات کی جانچ پڑتال 26اور 27نومبر کو کی جائے گی جبکہ امید وار اپنے کاغذات نامزدگی 7دسمبر کو واپس لے سکتے ہیں،شیڈول کے مطابق الیکشن کمیشن امیدواروں کی حتمی فہرستیں 8دسمبر کو آویزاں کرے گا جبکہ حلقہ میں پولنگ 23 دسمبر کو ہوگی۔
مزیدپڑھیئے :جیوکے معروف اینکرکاریحام خان کوسونے کے ہارکاتحفہ ،جوطلاق کی وجہ بنا
مزیدپڑھیئے :کرسٹینابیکرنے عمران خا ن کے لئے اسلام کیوں قبول کیا۔۔؟