واشنگٹن(نیوز ڈیسک) گ±وگل نے قریبی دوستوں کی تلاش کے لیے ایک ایپ متعارف کرائی ہے جسے ”ہوزڈاو¿ن“ کا نام دیا گیا ہے اس ایپ پر فارغ ہونے کے بعد آپ کا اسٹیٹس ظاہر کرتا ہے کہ آپ مصروف نہیں اور دوست آپ سے گفتگو، ملاقات یا باہر جانے کی درخواست کرسکتے ہیں۔گوگل کی جانب سے مفت میں دستیاب ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کے بعد آپ ڈاو¿ن بٹن پر جاکر جتنے وقت کے لیے فارغ ہوں اسے لکھ سکتے ہیں اور اس دوران اپنے دوستوں کے ساتھ اپنے فارغ مشغلے شامل کرسکتے ہیں مثلاً چائے پینا، باہر جانا یا کتابوں پر گفتگو وغیرہ۔ اس میں گروپ چیٹ کی سہولت بھی موجود ہے جس میں دوسرے دوست شامل ہوکر اپنی رائے دے سکتے ہیں۔ٹیکنالوجی کے تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ایپ ایپل کی مائی فرینڈز ٹول یا فوراسکوائر ایپ کی طرح ہے صرف فرق یہ ہے کہ اس میں آپ اپنی دستیابی کا اعلان خود کرتے ہیں اور اس میں آپ جی پی ایس کے ذریعے اپنے مقام کے بارے میں بھی بتاسکتے ہیں۔ اسی طرح آپ اپنے اور دوستوں کے راستوں پر بھی نظر رکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ عمارت کے اندر بھی ہوں تب بھی یہ بتاسکے گی کہ آپ عمارت یا آفس کے اندر بیٹھے ہیں۔ اس ایپ کا ایک فائدہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ کے عزیز اور دوست دفترسے گھر، بچوں کو اسکول سے ان کے گھر تک پہنچنے کا سارا راستہ ٹریک کیا جاسکتا ہے۔فی الحال اس کا اکاو¿نٹ صرف دعوت نامے یا انواٹیشن کے ذریعے ہی ممکن ہے اور یاد رہے کہ ابتدا میں جی میل کا اکاو¿نٹ بنانے کے لیے کسی اکاو¿نٹ رکھنے والے کا دعوت نامہ ضروری تھا۔
مزیدپڑھیئے :جیوکے معروف اینکرکاریحام خان کوسونے کے ہارکاتحفہ ،جوطلاق کی وجہ بنا
مزیدپڑھیئے :کرسٹینابیکرنے عمران خا ن کے لئے اسلام کیوں قبول کیا۔۔؟