کوئٹہ(آن لائن) ہندﺅ پنچائیت کوئٹہ کے صدر راج کمار نے بھارتی انتہاءپسند رویوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت اس کے حامیوں کی حرکات کے باعث نہ صرف ہندﺅ مذہب کی بدنامی ہورہی ہے بلکہ بھارت کے نام نہاد سیکولرزم کا بھانڈا دنیا کے سامنے کھل چکا ہے ہندﺅ مذہب میں انتہاءپسندی کی کوئی گنجائش نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”آن لائن“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے انتہاءپسند رویوں نے آج ثابت کر دیا کہ بھارت عدم برداشت کی پالیسی پر گامزن ہے جو مذہب کو بنیاد بنا کر انسانیت کی تذلیل کررہا ہے جبکہ دنیا کے سامنے بھارت نام نہاد سیکولرزم کا دم بھرتا ہے ہندﺅ سمیت اس روح زمین پر موجود کسی بھی مذہب میں انتہاءپسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہندﺅ مذہب امن محبت اور بھائی چارہ کا پیغام دیتا ہے مگر مودی اور شیوسینا کی انتہائی پسندی ہندﺅ مذہب کیلئے بھی خطرہ بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے آج بھارت میں موجود مسلمان مکمل طورپر غیرمحفوظ ہیں اور اس کی نسبت پاکستان میں رہنے والی ہندﺅ برادری مکمل طورپر محفوظ ہے ہمیں یہاں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ہم اپنے پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں اور بھارت کو یہ واضح پیغام دے دینا چاہتے ہیں کہ وہ ہندﺅ مذہب کے نام پر انتہاءپسندی کو فروغ نہ دے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جس صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا جارہا ہے وہ قابل ستائش ہے ہم پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو ہمیشہ سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کا خندہ پیشانی سے سامنا کرتے ہوئے انہیں منہ توڑ جواب دیتے رہے ہیں ۔
مزیدپڑھیئے :جیوکے معروف اینکرکاریحام خان کوسونے کے ہارکاتحفہ ،جوطلاق کی وجہ بنا
مزیدپڑھیئے :کرسٹینابیکرنے عمران خا ن کے لئے اسلام کیوں قبول کیا۔۔؟