جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

گوگل نے اس موبائل فون کی تشویشناک خامیاں بتا دیں جو شاید آپ کے ہاتھ میں ہو

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سام سنگ کے سمارٹ فونز دنیا میں بے پناہ مقبولیت رکھتے ہیں اور کمپنی وقتاً فوقتاً نت نئے ماڈلز مارکیٹ میں متعارف کرواتی رہتی ہے ۔ گوگل کی طرف سے سام سنگ گیلکسی ایس 6ایج پر حالیہ تحقیق کے نتیجہ میں11 سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو کہ کسی بھی صارف کیلئے ایک تشویشناک بات ہو سکتی ہے۔ گوگل نے ’پراجیکٹ زیروبگز ہنٹنگ ‘کے نام سے ایک 90روزہ تحقیق میں سام سنگ کے سمارٹ فون کے سافٹ وےئر میں چھپی خامیاں تلاش کی ہیں جس میں تحقیق کاروں نے11مختلف سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کی ہے جن میں سے کچھ خامیاں تو ایسی ہیں جن کی وجہ سے ہیکرز آپ کے فون سے آپ کی ذاتی معلومات چرا سکتے ہیں ۔پراجیکٹ زیرو کی ٹیم ممبر نیٹلیے سیلوانووچ نے تحقیق کے نتائج کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان خامیوں میں سے زیادہ تشویشناک بگز سافٹ وےئر کو اپ ڈیٹ کرنے سے دور ہو جائیں گے جبکہ کم خطرے والے تین بگز کو ابھی دور کرنا باقی ہے تاہم ان کو بھی بہت جلد دور کرنے کی ہدایات جار ی کی گئی ہیں ۔سام سنگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی کی طرف سے ماہوار بنیادوں پر سافٹ وئیر اپ ڈیٹس جاری کئے جانے کا پروگرام ان سیکیورٹی سے متعلقہ خدشات کو حل کر دے گا ۔ ریلیز کی گئی پہلی سیکیورٹی اپ ڈیٹ میں گوگل کی طرف سے نشاندہی کی گئی 11میں سے 8خامیوں کو دور کر دیا گیا ہے جبکہ باقی 3کو نومبر میں جاری کئے جانی والی اپ ڈیٹ میں دور کر دیا جائے گا جو کہ آئندہ ایک دو ہفتوں میں ریلیز کر دی جائے گی۔یاد رہے کہ اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کروڑوں ڈیوائسز میں زیر استعمال ہیں اور گوگل کی جانب سے صارفین کی ذاتی معلومات کے تحفظ اور دیگر سافٹ وئیر سے متعلقہ خامیوں کی نشاندہی گاہے با گاہے کی جاتی رہتی ہے اور متعلقہ کمپنیوں کو بھی اس سے آگاہ کیا جاتا رہتاہے ۔

مزیدپڑھیئے :جیوکے معروف اینکرکاریحام خان کوسونے کے ہارکاتحفہ ،جوطلاق کی وجہ بنا
مزیدپڑھیئے :کرسٹینابیکرنے عمران خا ن کے لئے اسلام کیوں قبول کیا۔۔؟



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…