اسلام آباد (آن لائن) سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ مڈل ایسٹ کے حالات دن بدن ناگفتہ ہوتے جا رہےہیں ۔ امریکہ کے بیانات بھی ڈراونے ہیں ۔ وزیر اعظم کو سینٹ کی جانب سے ایک پیغام جانا چاہئے کہ دورہ سے متعلق ہمیں بتائے کہ وہاں کیا وعدے ہوئے ہیں ۔رحمان ملک نے کہا کہ عدالت نے مجھے باکس سیکورٹی کا حکم دیا ہوا ہے تو حکومت نے باکس تو دور کی بات صرف ایک سپاہی کھڑا کر رکھا ہے وہ بھی واپس لیتے ہیں تو لے لیں ۔گزشتہ دنوں ایک الرٹ آیا ہے جس میں عمران خان ، میرا اور مولانا فضل الرحمان کا نام آیا ہے میں کل بھی طالبان کو ظالمان کہتا تھا اب بھی کہتا ہوں ۔
مزیدپڑھیئے :جیوکے معروف اینکرکاریحام خان کوسونے کے ہارکاتحفہ ،جوطلاق کی وجہ بنا
مزیدپڑھیئے :کرسٹینابیکرنے عمران خا ن کے لئے اسلام کیوں قبول کیا۔۔؟