اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر ممنون حسین نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کے تقرری اور ملازمت کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی۔صدر ممنون حسین نے وزیر اعظم نواز شریف کے مشورے پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منظور حسین اور سینئر جج جسٹس سردار طارق کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی منظوری دی۔صدر مملکت نے جسٹس اعجاز الحسن کو لاہور ہائی کورٹ کا نیا چیف جسٹس تعینات کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے 44 ویں چیف جسٹس 1960 میں پیداہوئے جبکہ جسٹس اعجاز الحسن 2009 سے لاہور ہائی کورٹ کے جج ہیں۔نواز شریف کی ایڈوائس پر صدر ممنون حسین نے پشاور ہائی کورٹ کے 4 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی منظوری بھی دی۔توسیع پانے والوں میں جسٹس یونس تھہیم، جسٹس قلندر علی خان جسٹس حیدر علی خان اور جسٹس محمد غضنفر شامل ہیں۔خیال رہے کہ دو ہفتے قبل سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں ان تمام فیصلوں کی منظوری دی گئی تھی۔
مزیدپڑھیئے :جیوکے معروف اینکرکاریحام خان کوسونے کے ہارکاتحفہ ،جوطلاق کی وجہ بنا
مزیدپڑھیئے :کرسٹینابیکرنے عمران خا ن کے لئے اسلام کیوں قبول کیا۔۔؟