لاہور (نیوزڈیسک) مولانا طارق جمیل سے عمران خان اور ریحام خان کے درمیان صلح کے حوالے سے کسی نے مدد مانگی نہ کسی نے اس حوالے سے کوئی رابطہ کیا ہے۔ قومی اخبار کے مطابق مولانا طارق جمیل کے قریبی ساتھی مولانا شبیر عثمانی جو تبلیغی اجتماع میں اس وقت مولانا طارق جمیل کے ساتھ موجود ہیں نے اخبار کو رابطہ کرنے پر بتایا کہ مولانا طارق جمیل سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مولانا طارق جمیل نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے کہ ان سے کسی نے عمران خان اور ریحام خان کی صلح کے لئے رابطہ کیا ہے۔
مزیدپڑھیئے :جیوکے معروف اینکرکاریحام خان کوسونے کے ہارکاتحفہ ،جوطلاق کی وجہ بنا
مزیدپڑھیئے :کرسٹینابیکرنے عمران خا ن کے لئے اسلام کیوں قبول کیا۔۔؟