پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

لاہور،سانحہ فیکٹری ، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28ہو گئی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)لاہورکے سانحہ فیکٹری میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہو گئی ہے۔ملبہ ہٹانے اور زخمیوں کو نکالنے کا سلسلہ آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔سندر انڈسٹریل اسٹیٹس میں بدھ کی شام گرنے والی فیکٹری میں امدادی کارروائیوں کا آج تیسرا دن ہے۔ فیکٹری کے ملبے تلے سے اب تک 28 لاشیں اور سو سے زائد زخمیوں کو نکالا جاچکا ہے۔ اپنے پیاروں کے زندہ ہونے کی آس لیے اب بھی کئی افراد فیکٹری کے باہرموجود ہیں۔پاک فوج ،ریسکیو 1122 بحریہ ٹاؤ ن اور دیگر اداروں کی ٹیمیں امدادی کاموں میں شریک ہیں۔ہیوی مشینری کی مدد سے گرے ہوئے لینٹرکو کاٹا جا رہا ہے اور یہ عمل فلور وائز کیا جارہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گرے ہوئے لینٹر کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کیلیے اندر داخل ہونے میں مشکلات پیش آرہی ہیں ، حکام کے مطابق فیکٹری کے نو کوارٹرز تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے جہاں اگلی شفٹ میں آنے والے ملازم موجود تھے۔یہ بات بھی مشاہدے میں آئی ہے کہ فیکٹری کی تعمیر بغیر پلاننگ کے کی گئی ،حفاظتی تدابیر اور اقدامات کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…