اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو شرم الشیخ جانے سے روک دیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(نیوز ڈیسک)جزیرانما سینا میں سنیچر کو روسی طیارے کی تباہی کے بعد بہت سے ممالک نے برطانیہ کی طرح اپنے شہریوں پر شرم الشیخ کے سیاحتی مقام پر جانے سے پابندی عائد کر دی ہے۔فرانس، بیلجیم اور نیدر لینڈ نے اپنے شہریوں کو شرم الشیخ جانے سے خبردار کیا ہے جبکہ جرمن ایئر لائن نے اپنی پروازوں کو منسوخ کر دیا ہے۔شرم الشیخ میں محصور اپنے شہریوں کی واپسی کے لییبرطانوی ایئر لائنز کی پروازوں کا آغاز آج ہوگا۔خیال رہے کہ روسی طیارے کی تباہی کا دعویٰ دولت اسلامیہ سے منسلک شدت پسندوں نے کیا تھا تاہم مصر کی حکومت نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔روسی طیارے اب بھی صحرائے سینا سے ہی گذر رہے ہیں۔امریکی اور برطانوی حکام نے بدھ کو کہا تھا کہ انٹیلیجنس کے اندازوں کے مطابق روسی جہاز کو بم کے ذریعے تباہ کیا گیا۔روس اور مصر نے کہا ہے کہ سینا میں روسی مسافر طیارے کی تباہی کی وجوہات کے بارے میں قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔اس حادثے میں 224 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں سے بیشتر روسی تھے۔برطانیہ واپس آنے والے مسافروں کو صرف ہاتھ میں موجود سامان لے کر آنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ ان کا دیگر سامان الگ سے برطانیہ پہنچایا جائے گا۔فرانس نے اپنے شہریوں کو تجویز دی ہے کہ وہ بغیر شدید ضرورت کے شرم الشیخ نہ جائیں جبکہ نیدرلینڈ نے اپنے شہریوں کو شرم الشیخ کے ایئر پورٹ سے گذرنے والی فلائٹس میں جانے سے خبردار کیا ہے۔بیلجیم کے وزیر خارجہ نے ملکی ٹی وی پر اپنے انٹرویو میں کہا کہ حکومت عارضی طور پر شرم الشیخ کے سفر پر نہ جانے کی تجویز دے رہی ہے اور وہ ہوائی اڈے کی سکیورٹی کی گارنٹی ملنے کا انتظار کر رہی ہے۔جرمن ایئر لائن لفتھانہ نے کہا ہے کہ حفظ ماتقدم کے طور پر شرم الشیخ جانے والی پروازوں کوبند کر رہی ہے۔ادھر مصر کے وزیر برائے سیاحت نے تمام پروازوں کی آمدورفت معطل کرنے کے برطانوی فیصلے پر ’غیر منصفانہ‘ قرار دیا ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…