اسلام آباد (نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ہر وقت کی لڑائی جھگڑے کی منفی باتیں درست نہیں آئیں، دوستی کی بات کریں۔ افغان طالبان کی طرف سے مذاکرات کے اشارے آرہے ہیں۔ مذاکرات سے اس مسئلہ کا حل نکل سکتا ہے۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو ہرا ہرا کر تھک گئے یہ کبھی جیت نہیں سکتے، تحریک انصاف کبھی مثبت بات کرتی ہی نہیں ہر وقت لڑائی جھگڑے کی باتیں اچھی نہیں،آئیں دوستی کی بات کریں۔