اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روسی جہازکے تباہ ہونے کے باﺅجودنومولودبچہ زندہ نکلا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطوم(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے مشہور کہاوت تو سن رکھی ہو گی کہ ”جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔“ اس کی عملی تصویر گزشتہ دنوں سوڈان میں دیکھی گئی جہاں ایک کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوا اور طیارے میں موجود تمام افرادموت کے منہ میں چلے گئے مگر صرف 1سال کا ایک بچہ، ایک ادھیڑ عمر اور ایک بوڑھی، دو خواتین جہاز کے ملبے سے زندہ نکل آئے۔طیارہ جنوبی سوڈان میں ایئرپورٹ سے محض ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ایک دریا کے کنارے گر کر تباہ ہوا۔ جب امدادی کارکن اور رضاکار جائے حادثہ پر پہنچے اور انہوں نے ملبہ ہٹا کر لاشیں نکالنے کا کام شروع کیا تو اس میں سے معجزانہ طور پر دو خواتین اور ایک بچہ زندہ مل گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔یہ 44سال پرانا کارگو جہازعملے کے اراکین سمیت18افراد اور سامان کو لے کر جا رہا تھا حالانکہ اس میں صرف12افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔جہاز میں روسی باشندوں کے ساتھ ساتھ کچھ امریکی بھی سوار تھے۔بتایا جاتا ہے کہ کارگو جہاز ایک نجی ایئرلائنز کا تھا جو ایک آئل کمپنی کا سامان لے کر جا رہا تھا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…