بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ایان علی کی 5لاکھ6800یو ایس ڈالر بیرون ملک سمگلنگ کیس میں بریت کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ (آج) سنایا جائیگا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)انسداد سمگلنگ وکسٹمز کی خصوصی عدالت کے جج رانا آفتاب احمد ماڈل ایان علی کی 5لاکھ6800یو ایس ڈالر بیرون ملک سمگلنگ کیس میں بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج (جمعہ) کو سنائیں گے ۔گذشتہ سماعت کے موقع پر کسٹمز کے وکیل فرحت نواز لودھی نے اپنے دلائل میںمیں عدالت کو بتا یا کہ ملزمہ کے وکیل کہتے ہیں کہ ایان علی نے بورڈنگ کارڈ ہی حاصل نہیں کیا ‘انھیں کسٹمز کے قوانین س واقفیت نہیں ہے ‘ پاسپورٹ کے اندر ویزہ کی سٹمپ ‘کنفرم ٹکٹ حاصل کرنا ‘سو ل ایو ی ایشن کو 1000روپے دیکر انٹری کارڈ حاصل کرنا ‘راول لاﺅنچ کے اندر داخل ہونا بورڈنگ کا ہی حصہ ہوتا ہے ‘ایک مخصوص حد سے زیادہ ڈالر سفر کے لیے بغیر ڈیکلریشن کے ساتھ رکھنا جرم ہے اور یہ جرم ایان علی نے کیا ہے ‘ایان علی کے وکیل نے عدالت کو یہ نہیں بتا یا کہ کہ ڈالر کس چینل سے آئے ہیں ‘ایان علی اپنے بیان حلفی میں کہتی ہیں کہ 6800ڈالر اپنے استعمال کے لیے الگ کیے اور 5لاکھ ڈالر الگ تھے ‘ان کے بھائی کے بیان حلفی کے مطابق0 56800ہی وصول کرنے تھے ‘دونوں بہن بھائیوں کے بیان میں تضاد ہے ‘اگر سارے پیسے بھائی کو ادا کرنے تھے تو ایان بغیر پیسوں کے دوبئی کیسے جار رہی تھا ‘پاس کچھ تو پیسے ہونے وچاہیں جو دوران سفر اور منزل تک پہنچنے تک ضرورت پڑ سکتے ہیں ¾ ایان علی کے پاسپورٹ میں سٹوڈنٹ درج ہے ‘اور وہ دو سالوں میں 81مرتبہ دوبئی جاتیں ہیں اور اگر اے ایس ایف نہ پکڑتی او رغیر ملکی کرنسی سمیت ایان علی دوبئی پہنچ جاتی ‘ ایان علی یہ بھی کہتی ہیں کہ بھائی کے انتظار میں تھی ‘حالانکہ اس فلیٹ پر بھائی آیا ہی نہیں ‘یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ بھائی جہاز پر نہ بیٹھے اور انتظار میں بیٹھی اپنی بہن کو آگاہ بھی نہ کرسکے ۔ خصوصی عدالت کے جج رانا آفتا ب احمد نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ‘فیصلہ سنانے کے لیے 6نومبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…