بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

تبلیغی جماعت کاعالمی اجتماع شروع،پہلے روزہی شرکاءکی ریکارڈ،اہم شخصیات کی آج آمد

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے ونڈ (نیوزڈیسک)تبلیغی جماعت کے عالمی سہ روزہ اجتماع کا پہلا سیشن رائیونڈ میں شروع ہو گیا ،پہلے روز شرکاء کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔امیر جماعت حاجی عبدالوہاب نے ابتدائی بیان میں لاکھوں مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توحید باری تعالیٰ اور نبی اکرم ﷺ کی رسالت پر پختہ ایمان ہی مسلمان ہونے کی دلیل ہے جس کے بعد مسلمان پر پہلا فرض پانچ وقت نمازکی ادائیگی ہے ،ہمارے پیارے پیغمبر حضرت محمد رسول اﷲ ﷺ نے نماز کو اپنی آنکھوں کی ٹھنڈک قرار دیا ،نماز ہی راہ نجات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ نماز کی اہمیت کو سمجھے اور اپنے روز مرہ کے معمولات میں پانچ نمازوں کو شامل کرے اور اپنے عزیز و اقارب کو نماز کی ترغیب دے اسی عمل سے مسلمانوں میں اتفاق و اتحاد پیدا ہوگا ، اچھائی کو اپناؤ،اس کا ساتھ دو اور برائی کو روکو۔ انہوں نے تبلیغ دین کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ مولانا محمد اسماعیل نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو حکم دیا ہے کہ اﷲ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہنا اور تفرقوں میں تقسیم نہ ہونا ،ہمارے پیارے آقا ﷺ نے اپنے آخری خطبہ حجۃ الوداع کے موقع پر امت کو متحد رکھنے کے لئے فرمایا کہ میں تم میں دوچیزیں چھوڑ کر جارہا ہوں جب تک انہیں مضبوطی سے تھامے رہوگے تم گمراہ نہیں ہوسکتے ان میں سے ایک اﷲ کا قرآن ہے اور دوسرا میرا فرمان ہے ،نبی اکرم ﷺ نے امت کو ہدایات جاری کیں کہ بڑوں کا احترام کرنا ،چھوٹوں کے ساتھ شفقت کرنا،بیویوں کے حقوق کی ادئیگی کرنا ، حقوق اﷲ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کا خاص خیال رکھنا کیونکہ حقوق العباد کو اﷲ بھی معاف نہیں کرتا،بار بار نماز کی تلقین کی کیونکہ نماز ایک ایسا عمل ہے جس سے امت میں جوڑ پیدا ہوتا ہے اور دل اﷲ کی طرف مائل ہوتا ہے رسول اکرم ﷺکے ساتھ محبت میں اضافہ ہوتا ہے ۔علاوہ ازیں عالمی تبلیغی اجتماع میں نماز جمعہ میں شرکت کیلئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت ملک کی اہم شخصیات آج ( جمعہ ) رائے ونڈ آئیں گے جہاں وہ نماز جمعہ ادا کرینگے ۔نماز جمعہ میں شرکت کیلئے مقامی فیکٹریوں سے بھی ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں مقامی تعطیل کیوجہ سے طلباء اور اساتذہ کی جماعتیں پنڈال میں پہنچ گئی ہیں ۔غیر ملکی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے حلقہ خواص میں اہم شخصیات کی آمد کے پیش نظر خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں ٹریفک کی روانی کیلئے درجنوں اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں عملہ صفائی کے سینکڑوں کارکنان پنڈال کو صاف کرنے میں مصروف ہیں ۔محکمہ صحت کے مراکز میں گلے ،نزلے اور بخار کے مریضوں کی زیادہ تعداد آرہی ہے ،اقبال ٹاؤن عملہ کی غفلت کے باعث سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ نہ ہونے سے گردوغبار سے زائرین بیمار ہو رہے ہیں ۔سستی کنٹین پر انتہائی ارزاں نرخوں پر کھانے کی فراہمی جاری ہے ،نما ز جمعہ میں شرکاء کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کرجائیگی ۔تبلیغی عمائدین کی جانب سے پنڈال میں اخبارات ،رسائل سمیت دیگر لٹریچر پر سخت پابندی ہے ۔ریلوئے اسٹیشن پر مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،استقبالیہ کیمپوں میں دن رات مفت کھانا تقسیم کیا جارہا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…