لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے صوبے میں اردوزبان کے نفاذ کیلئے سپریم کورٹ سے مہلت مانگ لی۔پنجاب حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نظرثانی کی درخواست دائرکی گئی۔درخواست میں موقف اختیاکیاگیاتھا کہ صوبے بھر میں اردوزبان کے نفاذکیلئے تین مرحلوں پر کام کا سلسلہ جاری ہے۔پنجاب حکومت نے عدالت عظمی سے مزیدمہلت مانگتے ہوئے استدعاکی ہے کہ اتنی کم مدت میں ملک کے سب سے بڑے صوبے میں اردوزبان کا نفاذممکن نہیں۔سپریم کورٹ نے ستمبر میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ملک بھر میں اردوکے نفاذکاحکم دیاتھا۔