پشاور(نیوزڈیسک)پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سیٹھ وقار احمد خان اور جسٹس یونس تہیم کے دو رکنی بنچ میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈکس کی جانب سے پشاور کے ہسپتالوں میں بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی اور اس کو تقرریوں و تبادلوں کے اختیارات دینے کے خلاف رٹ دائر کی گئی تھی جس کی سماعت ہوئی ڈاکٹروں کی جانب سے وکیل میاں محب اللہ نے مو¿قف اختیار کیا کہ عمران خان پشاور میں پریس کانفرنس کر کے ڈاکٹروں کے کیس پر اثر انداز ہو رہے ہیں کیس عدالت میں زیر سماعت ہے لہٰذا انہیں اس پر بات نہیں کرنی چاہئے، جس پر دو رکنی بنچ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اگلی سماعت کے موقع پر 12 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔