اسلام آباد(نیوزدیسک )بلدیاتی انتخابات،تحریک انصاف ،جماعت اسلامی اورعوامی مسلم لیگ کااتحاد ہوگیا۔ روالپنڈی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 میں بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کرتے ہوئے شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ یونین کونسل1 سے 16 اور 33 سے 46 میں عوامی مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف نے باہمی مشاورت سے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردئیے ہیں جبکہ این اے 56 میں پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد 20 نومبر کو امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومتی جماعت کو راولپنڈی کے عوام ووٹ نہیں دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن راولپنڈی کو لاہور نہ سمجھے، عوام سے ووٹ حاصل کرنے کے لیے عوامی مسلم لیگ، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی مل کر انتخابی مہم کا آغاز کریں گی جبکہ کچھ آزاد لوگوں کی بھی حمایت کی جائے گی۔جبکہ اس کے برعکس پاکستان مسلم لیگ(ن) نے اپنے ٹکٹ پرالیکشن لڑنے والے امیدواروں کوابھی باضابط طورپرمطلع نہیں کیاہے جبکہ کئی امیدواراب بھی ن لیگ کے انتخابی پلیٹ فارم سے الیکشن مہم میں مصروف ہیں