پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

کئی ایشیائی ممالک خفیہ دفاعی سودے کرنے میں ملوث ،بھارت اورپاکستان بھی شامل

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

.اسلام آباد(نیوزڈیسک)کئی ایشیائی ممالک خفیہ دفاعی سودے کرنے میں ملوث ،بھارت اورپاکستان بھی شامل ایشیاء میں کئی ممالک دفاعی اخراجات میں اضافے کے ساتھ اپنی طاقت کو توسیع دے رہے ہیں، خفیہ دفاعی سودے کیے جاتے ہیں اور ان میں احتساب، نگرانی، اور شفافیت کی عدم موجودگی ہے،نیوزی لینڈ سرفہرست ہے، دفاعی کرپشن میں ملوث 6 ممالک ’’بہت زیادہ‘‘ یا اہم خطرے کی درجہ بندی میں رکھے گئے ہیں۔ برطانوی اخبار’’دی میل ‘‘ کے مطابق ایشیا بحر الکاہل خطے کے لئے دفاع میںشفافیت پر انسداد بد عنوانی کے تھنک ٹینک ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل (ٹی آئی) نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ کئی ممالک میں دفاعی سودے شفاف نہیں ، گورنمنٹ ڈیفنس انڈیکس 2015میں سترہ ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے جن میں پاکستان کے علاوہ بھارت اور چین جیسے بڑے ہتھیار درآمد کرنے والے ممالک بھی شامل ہے۔ چھ ممالک کو اس فہرست میں’’بہت زیادہ‘‘ یا اہم خطرے کی درجہ بندی میں رکھا گیا جو دفاعی کرپشن میں ملوث ہیں۔ دفاعی سودوں میں بدعنوانی کے لحاظ سے بھارت کو ڈی درجہ بندی میں رکھا گیا جو انڈیکس میں بلند سطح ہے۔نیوزی لینڈ کئی چیک اور بیلنس کی وجہ سے اس فہرست میں سب سے اوپر ہے جبکہ بھارت آٹھویں پوزیشن پر کھڑا ہے۔اس فہرست میں چین 12ویں،پاکستان 13 ویں اور سری لنکا14ویں درجے پر ہے۔ بنگلا دیش بھارت کے مقابلے میں اس درجہ بندی میں بہتر پوزیشن پر ہے۔انڈیکس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، تائیوان، جاپان، سنگاپور اور جنوبی کوریا مضبوط ادارہ جاتی کنٹرول کی وجہ سے فہرست میں بلند درجے پر ہے۔ دفاعی اخراجات میں سب سے زیاد ہ خرچ کرنے والے چین کے30فی صد دفاعی اخراجات خفیہ ہیں۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…