پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

ریحام خان کاالزام یکسرجھوٹ ، کوئی صداقت نہیں ہے،جہانگیرخان ترین

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیرخان ترین عمران خان اورریحام خا ن کے درمیان طلاق کے معاملے پران کے بارے میں ریحام خان کے الزام کویکسرمسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ریحام خان کاالزام یکسرجھوٹ ہے اوراس میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ریحام خان کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جہانگیر ترین عمران خان کے سیاسی معاملات میں بہت مداخلت کرتے تھے۔ رشتہ خراب کرانے میں جہانگیر ترین مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ جہانگیر ترین طلاق کی سٹوری کے سکرپٹ رائٹر ہیں عمران کو مجھ سے بدظن کیا گیا۔ ریحام خان کے برطانیہ جانے کے ساتھ ہی طلاق کا مشورہ دیا گیا۔ شادی کے بعد جہانگیر ترین کوئی سیاسی بات کرتے تو گھر پہنچنے پر ریحام اس سیاسی معاملے کے منفی مثبت پہلوئوں پر بحث کرتیں۔ دوسرے دن عمران ان معاملات پر جہانگیر ترین سے بات کرتے جس سے جہانگیر ترین کو محسوس ہوا کہ جو وہ چاہتے ہیں وہ ہدف حاصل نہیں ہوا ہے۔ شادی کے بعد ریحام خان نے

پہلے دیوار ہلی اور پھر آن کی آن میں پوری عمارت ملبہ بن گئی۔

سیاسی باتوں کیلئے گرائونڈ فلور کو مخصوص کردیا جبکہ خاص خاندانی مہمانوں کو اوپر کی منزل پر آنے کی اجازت ہوتی تھی۔ ریحام خان نے زہر کی خبروں کے حوالے سے بھی اپنے دوست سے بات کی۔ انکے دوست نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ عمران خان سخت ورزش کرنے کے عادی ہیں۔ عمران خان کی کزن نے مٹھائی بھیجی تھی، کھانا چونکہ وقت پر تیار نہیں تھا وقت پر کھانا نہ ملنے سے ان کا بلڈ پریشر لو ہو گیا ریحام انہیں ہسپتال لے کر گئیں۔ انہیں زہر دینے والی کوئی بات ہی نہیں تھی۔ ریحام خان کے عمران سے ہاتھا پائی کی باتیں بھی غلط ہیں۔ ذرائع کے مطابق ابھی تک طلاق نہیں ہوئی۔ ریحام برطانوی شہری اور عمران پاکستانی شہری ہیں لہٰذا تمام عمل میں وقت لگے گا۔ دریں اثناء جہانگیر ترین نے طلاق میں اپنے کسی کردار کی سختی سے تردید کی ہے۔ جہانگیر ترین نجی ٹی وی کو اپنے پیغام میں بتایا کہ یہ مکمل طور پر غلط بات ہے۔ میں کیسے کسی کے ذاتی مسئلے کا ذمہ دار ہو سکتا ہوں۔ ایک شادی شدہ جوڑے کے مسائل کا میں کیسے ذمہ دار ہو سکتا ہوں۔ میں ریحام کا احترام کرتا ہوں بڑے افسوس کی بات ہے کہ وہ مجھ پر الزام لگا رہی ہیں۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…