اسلام آباد(نیو ز ڈیسک ) امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے سورج کی نئی فوٹیج جاری کی ہے۔ فوٹیج خلا میں موجود سورج کا جائزہ لینے والی دوربین سے لی گئی ہے۔ ناسا کا کہنا ہے مختلف ویو لینگتھ پر ہر بارہ سیکنڈز کے بعد تصاویر لی گئیں اور انہیں جوڑ کر فوٹیج تیار کی گئی۔ اس طرح سورج کی سطح پر ہونے والی سرگرمی اور درجہ حرارت کی تبدیلی اور مقناطیسی میدان کو دیکھا جا سکتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں